تازہ ترین

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 نئے کیس رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 24 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

بدھ کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 152 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 24 ٹیسٹ مثبت آئے۔

اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.58 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں 446 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 0.22فیصد رہی ۔

اسی طرح لاہور میں 861 ٹیسٹوں میں سے 8 کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 0.93 فیصد، پشاور میں کئے گئے 221 ٹیسٹوں میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 0.45فیصد اور راولپنڈی میں 489 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں مثبت کیسوں کی شرح 0.20 فیصد رہی-

یہ خبر پڑھیئے

چین شام کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر تین کروڑ یوان کی ہنگامی امداد فراہم کرےگا، چینی وزارت خارجہ

چین غذائی امداد کے جاری منصوبوں پر عمل درآمد کو بھی تیز  کرے گا چینی …

Show Buttons
Hide Buttons