تازہ ترین
ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز رپورٹ، قومی ادارہ صحت

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 17 نئے کیسز رپورٹ، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے17نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ جمعرات کو این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 136 کرونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 17 ٹیسٹ مثبت آئے۔ اس دوران کرونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.41 فیصد رہی۔

اس دوران کرونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 13مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں 263 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت آیا اور وہاں پر مثبت کیسوں کی شرح 1.14 فیصد رہی۔

اسی طرح لاہور میں 221 ٹیسٹوں میں سے 4 کے ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 1.81 فیصد، کراچی میں کئے گئے 186 ٹیسٹوں میں سے 2 مریضوں کا ٹیسٹ مثبت جبکہ وہاں شرح 1.08فیصد اور راولپنڈی میں 124 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ وہاں مثبت کیسوں کی شرح 0.81 فیصد رہی۔

یہ خبر پڑھیئے

دسویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے آستانہ میں شروع ہو گی

دسویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کل سے آستانہ میں شروع ہو گی

کرغستان کے شہر آستانہ میں کل سے شروع ہونے والی دسویں ایشین Indoor Athletics Championship …

Show Buttons
Hide Buttons