مائیکروسافٹ کمپنی کا 10 ہزار ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ نے دس ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق معاشی بدحالی کے باعث مائیکرو سافٹ نے مارچ میں 10 ہزار ملازمتوں میں کٹوتی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ تعداد مائیکرو سافٹ میں کام کرنے والے ملازمین کا پانچ فیصد ہے جس میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔ ٹریلین کی اس کمپنی کے دنیا بھر میں دو لاکھ بیس ہزار سے زائد ملازمین ہیں۔

مائیکروسافٹ اور ایمازون کو کورونا کی وباء کے دوران سیکڑوں ملازمین بھرتی کرنے کے بعد عالمی اقتصادی مندی کا سامنا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں بندھ جائیں گے

قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کل نکاح کے بندھن میں …

Show Buttons
Hide Buttons