احسن اقبال کا بین الاقوامی امداد کے منصوبوں میں شفافیت کے عزم کا اعادہ

منصوبہ بندی اور ترقی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کے لئے بین الاقوامی امداد سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے وزارت منصوبہ بندی میں ایک خصوصی پراجیکٹس سیل قائم کیا جائے گا۔

جنیوا کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد کے بارے میں جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دس ارب نوے کروڑ ڈالر امداد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تعمیرنو کی حکمت عملی کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی پراجیکٹ یونٹ بہترین پروفیشنلز اور ماہرین پر مشتمل ہو گا۔بین الاقوامی امداد کے منصوبوں میں شفافیت یقینی بنانے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی تیسرے فریق کے ذریعے آڈٹ یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے یہ منصوبے فوری طور پر شروع کئے جائیں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے17کیس رپورٹ ہوئے، قومی ادارہ صحت

قومی ادارہ صحت نےکہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس …

Show Buttons
Hide Buttons