تازہ ترین

وزیر خارجہ، بلجییم ہم منصب کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کے روز ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر بیلجیم کی ہم منصب HADJA LAHBIB سے ملاقات کی اورباہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پرتبادلہ خیال کیا ۔

بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کے متاثرین سیلاب کیلئے بیلجیم کی امداد کوسراہا ۔فریقین نے معیشت ، تجارت ، سرمایہ کاری اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کومزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔وزیرخارجہ نے ہالینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ WOPKE HOEKSTRA سے بھی ملاقات کی ۔دونوں وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری ، تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ۔اس سے قبل بلال بھٹو زرداری نے عالمی بنک کے منیجنگ ڈائریکٹر آپریشنز ایکسل VAN TROTSENBURG سے بھی ملاقات کی اورپاکستان کے ساتھ روابط پرتبادلہ خیال کیا۔انہوں نے جنیوا میں موسمیاتی طورپر محفوظ پاکستان کانفرنس میں عالمی بنک کی جانب سے دو ارب ڈالرز کے وعدے کی تعریف کی اوربڑے ترقیاتی شراکت دار کے طورپر اس کے اہم کردارکا ذکر کیا ۔دونوں رہنمائوں نے مشترکہ مقاصد کے حصول کا عزم ظاہر کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی بنگلہ دیشی وزیر خارجہ سے ملاقات

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے سری لنکا کی آزادی کی تقریبات کے موقع پر …

Show Buttons
Hide Buttons