امت مسلمہ اسلام مخالف رحجان کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہوجائے:صادق سنجرانی

امت مسلمہ اسلام مخالف رحجان کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہوجائے:صادق سنجرانی

سینیٹ کے چیئرمین صادق سنجرانی نے امت مسلمہ پر زور دیا ہے کہ وہ متحد ہو جائے اور اسلام مخالف رجحان کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کے لئے اتفاق رائے پیدا کرے۔

اسلام آباد میں شام کے سفیر ڈاکٹر رمیض الرائی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شام کے ساتھ دیرینہ اور تاریخی تعلقات قوم کے لئے فخر کا باعث ہیں اور امید ظاہر کی کہ باہمی مفادات کی بنیاد پر دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور شام کے تعلقات مشترکہ عقیدے، تاریخ اور ثقافت کی بنیاد پر استوار ہیں اور اس کی جھلک بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ موقف میں بھی دکھائی دیتی ہے۔ سنجرانی نے کہا کہ پاکستان اور شام کا مختلف بین الاقوامی معاملات پر ایک موقف ہے۔

پاکستان نے گوادر کی بندرگاہ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے راستوں سے وسط ایشیائی ریاستوں اور چین کے ساتھ تجارتی روابط کو بڑھانے کیلئے منفرد موقع فراہم کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کیلئے جامع حکمت عملی بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

شام کے سفیر نے علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ وہ پاکستان کے ساتھ تمام سطحوں پر سفارتی تعلقات کو مزیدفروغ دینے کیلئے اپنا کردارادا کرینگے۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون سمیت باہمی مفادات کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

Show Buttons
Hide Buttons