تازہ ترین
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی مذمت

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے خیبر میں تختہ بیگ میں پولیس چیک پوسٹ پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا یے کہ دفاع وطن کا فرض ادا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے قوم کے بیٹے ہمارے ہیروز ہیں۔

جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان نے اس حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیر داخلہ نے لکی مروت، وانڈہ احسان میں دہشت گردوں کے خلاف پولیس کی بھرپور کارروائی پر افسران اور اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پولیس جرات مندانہ کردار ادا کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے بالخصوص خیبرپختونخوا محکمہ پولیس کو بہتر بنائیں، تربیت، وسائل اور ضروری ساز وسامان کی فراہمی یقینی بنائیں۔ وزیر داخلہ نے شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی۔ وزیر داخلہ کی زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی شہداء کو بلند درجات عطا فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons