خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان

خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب اور شمالی بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے بقیہ حصوں میں موسم سرد رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض شہروں کا درجہ حرارت اسلام آباد اور مظفرآباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ لاہور اور کراچی گیارہ پشاور چھ کوئٹہ اور مری منفی تین اور گلگت چار ڈگری سینٹی گریڈ، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، لہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں ،بارہ مولہ اور جموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت: سرینگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پانچ، لہہ منفی گیارہ اور پلوامہ اور بارہ مولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ۔

یہ خبر پڑھیئے

یوکرین کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس

مقامی وقت کے مطابق 8 تاریخ کو اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مشن کی …

Show Buttons
Hide Buttons