پاکستان میں بجلی کا بریک ڈاؤن: ’12 گھنٹوں کے اندر بحالی کی کوشش کریں گے‘

پاکستان میں بھر میں بجلی کے بریک ڈاؤن کی تصدیق کرتے ہوئے وزیرتوانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ ’وولٹیج کی فلیکچوئیشن‘ کی وجہ سے بریک ڈاؤن ہوا ہے۔

وزارت توانائی نے بیان میں کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج صبح 7:34 پر  نیشنل گرڈ کی سسٹم فریکوئنسی کم ہوئی جس سے بجلی کے نظام میں وسیع بریک ڈاؤن ہوا۔سسٹم کی بحالی پر کام تیزی سےجاری ہے۔ ترجمان وزارت ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلے ایک گھنٹے میں اسلام آباد سپلائی کمپنی اور پشاور سپلائی کمپنی کے محدود تعداد میں گرڈ بحال کر دئے گئے ہیں۔خرابی  این ٹی ڈی سی کی گدو سے بلوچستان جانے والی لائن میں پیدا ہوئی ۔ بریک ڈاؤن سے پورے ملک میں بجلی کی سپلائی معطل ہوئی ہے۔ لیسکو میں بھی تمام گرڈ اسٹیشن بند ہوگئے۔

نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’تربیلا اور وارسک سے کچھ گرڈ بحال کر دیے ہیں۔ ان کے مطابق اب ایک ایک کر کے سسٹم کو دوبارہ آن کرنا ہے۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کراچی کا معاملہ پیچیدہ ہے۔ کراچی کا بجلی کا اپنا سسٹم بھی موجود ہے۔ ہم آئندہ چند گھنٹوں میں کراچی کو ہماری بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

ان کے مطابق یہ جنوب سے شمال تک بریک ڈاؤن آیا ہے، اب اسے بحال کر دیا جائے گا۔ ان کے مطابق پوری کوشش ہو گی کہ 12 گھنٹوں تک پورے میں ملک بجلی کے نظام کو بحال کر دیا جائے۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر شازیہ مری کی رہائش آمد، بیٹی کی شادی پر مبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر شازیہ مری کی رہائش آمد، بیٹی کی شادی پر مبارکباد

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کراچی دورہ کے دوران وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و …

Show Buttons
Hide Buttons