امریکا، پارک فائرنگ میں فرار ہونے والا مطلوب شخص ہلاک

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر مونٹیری پارک میں فائرنگ کے واقعے میں فرار ہونے والا مطلوب شخص ہلاک ہوگیا۔

لاس اینجلس پولیس کے مطابق پولیس مطلوب ملزم کی وین کےقریب پہنچی تو فائرنگ کی آواز آئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق مطلوب شخص وین کے اندر مردہ پایا گیا جس کی شناخت 72 سالہ ہوکین تران کےنام سے ہوئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈانس اسٹوڈیو کلب میں مشتبہ شخص نے لوگوں پرفائرنگ کی تھی جس میں 5 خواتین اور 5 مرد ہلاک اور 10 افراد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن  نے تمام سرکاری عمارتوں پرامریکی پرچم سرنگوں کرنے کی ہدایت کی۔ وائٹ ہاؤس نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیلیفورنیا فائرنگ کے متاثرین کے احترام میں 26 جنوری تک امریکی پرچم سرنگوں رہےگا۔

یہ خبر پڑھیئے

چین پُر امن ترقی کی راہ پر گامزن ہے،چینی وزیر اعظم

چینی وزیر اعظم لی کھ چھیانگ  نے برطانوی تاجر برادری پر زور دیا ہے کہ …

Show Buttons
Hide Buttons