تازہ ترین

پاور بریک ڈاؤن سے ہوائی اڈوں پر متبادل نظام کی بدولت صورتحال معمول کے مطابق ہے، ترجمان پاکستان سول ایویشن اتھارٹی

پاکستان سول ایویشن اتھارٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاور بریک ڈائون سے ہوائی اڈوں پر متبادل نظام کی بدولت صورتحال معمول کے مطابق ہے۔

پیر کو پاور بریک ڈاؤن اور ملک کے بڑے ہوائی اڈوں پر صورتحال کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ تمام بڑے ہوائی اڈوں پر بجلی کا کوئی مسئلہ نہیں، بجلی کے متبادل نظام کی بدولت صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہوائی اڈوں پر متبادل پاور سسٹمز کی مدد سے بلا تعطل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دو گھنٹے جنریٹرز پر چلنے کے بعد پشاور ائرپورٹ پر معمول کی بجلی سپلائی بحال ہو گئی ہے-

یہ خبر پڑھیئے

دہشت گردوں کو پناہ دینا اور ڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی قانون و آئین سے بالاتر نہیں، دہشت …

Show Buttons
Hide Buttons