افغانستان کی عبوری حکومت کی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزارت نے بائیس تاریخ کو اعلان کیا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران افغانستان میں سرد موسم اور کاربن مونو آکسائڈ زہر کے کمروں میں بھر جانے کی وجہ سے 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی وزارت کے ترجمان شفیع رحیمی نے بتایا کہ مختلف صوبوں میں کم از کم 104 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس کے علاوہ کم از کم 50 رہائشی مکانوں کو شدید برفباری سے بہت نقصان پہنچا ہے۔
ڈان نیوز کے مطابق سردی نے پہلے سے ہی مشکلات کے شکار افغانوں کو مزید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے، جن کے پاس خوراک، پینے کے پانی اور گرمائش پیدا کرنے والے آلات کی کمی ہے۔
یہ خبر پڑھیئے
تھر کول بلاک ون میں ٹرانسمیشن لائنز جلد نصب کر دی جائیں گی، وزیر اعظم
ضلع تھرپارکر میں 330 میگا واٹ کے تھل نووا منصوبے کا افتتاح وزیر اعظم محمد …