تازہ ترین

امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات اکثر ہوتے ہیں

امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  22 تاریخ کی صبح امریکی ریاست لوزیانا کے بیٹن روج  شہر  میں وسیع  پیمانے پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

فائرنگ سے کچھ دیر پہلے،  مقامی وقت کے مطابق21 تاریخ کی  رات 10:22 پر، کیلیفورنیا کی لاس اینجلس کاؤنٹی کے   مونٹیری پارک  شہر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ اسلحہ  بردار شخص نے ایک ڈانس ہال میں فائرنگ کی جس سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوئے۔

انسداد اسلحہ   کی تنظیم “مامز ڈیمانڈ ایکشن”کے بانی شینن واٹس  نےاین بی سی کے ساتھ 22 تاریخ کو ایک انٹرویو میں کہا کہ ” امریکہ میں حالیہ دنوں رونما ہونے والے فائرنگ کے واقعات نہایت افسوسناک ہیں اور امریکہ گن وائلنس کے بڑھتے ہوئے بحران کی نشاندہی کرتے ہیں۔ہمیں اس طرح جینا نہیں ہے اور نہ ہی ہمارے پیاروں کو اس طرح مرنا چاہیے۔ ہمیں  اپنےرہنماؤ ں سے  ملک  میں گن وائلنس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ہر سطح پر کارروائی کا مطالبہ کرنا چاہیے۔”

یہ خبر پڑھیئے

پنجاب، کے پی میں انتخابات، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

پنجاب، کے پی میں انتخابات، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے …

Show Buttons
Hide Buttons