” میاؤ ہوئی ” چین کے اہم ترین روایتی تہوار جشن بہار کے موقع پر منعقد کیا جاتا ہے۔
یہ روایتی لوک ثقافت سے بھرا ہوا میلہ ہے۔ رواں سال چین کے مختلف علاقوں میں ہونے والے خصوصی فیسٹیول میلوں میں، غیر مادی ثقافتی ورثے سے متعلق پرفارمنسز ، مزیدار کھانے اور سنیکس ، تفریحی پرفارمنس، لالٹین ڈسپلے اور دیگر رنگا رنگ سرگرمیوں نے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے ۔