وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم اور وفاقی وزیر سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔

پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں بجلی کے تعطل کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ وزیراعظم نے تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی بھی تشکیل دے دی۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر سے اس کی فوری رپورٹ بھی طلب کی ہے۔ وزیراعظم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بجلی کا اتنا بڑا بحران پیدا ہونے کی وجوہات سے آگاہ اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔ وزیراعظم نے ملک میں بجلی کی فوری بحالی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی مشکلات کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔

یہ خبر پڑھیئے

دمشق میں عرب سیاسی جماعتوں کی 63ویں کانفرنس کے سیکرٹریٹ اجلاس کا انعقاد

دمشق میں عرب سیاسی جماعتوں کی 63ویں کانفرنس کے سیکرٹریٹ اجلاس کا انعقاد

شام کے دارالحکومت دمشق میں عرب سیاسی جماعتوں کی 63ویں کانفرنس کا سیکرٹریٹ اجلاس 18 تاریخ …

Show Buttons
Hide Buttons