وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزراء اور مندوبین سے ملاقاتیں کریں گے

وزیر خارجہ اقتصادی تعاون تنظیم کے وزارتی کونسل کے اجلاس کے موقع پر رکن ممالک کے وزراء اور مندوبین سے ملاقاتیں کریں گے:دفتر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کی 26 ویں وزارتی کونسل کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں جو 23 اور 24 جنوری کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہو رہا ہے۔ کانفرنس کا تھیم ”رابطے کو مضبوط بنانے کا سال“ ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس موقع پر رکن ممالک کے وزراء اور دیگر مندوبین سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ کونسل آف منسٹرز اقتصادی تعاون تنظیم کا پالیسی ساز فورم ہے جو تنظیم کے فیصلوں اور سالانہ ورک پلان کی منظوری دیتا ہے۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اقتصادی تعاون تنظیم کا 25 واں وزارتی کونسل اجلاس نومبر 2021 میں اشک آباد ترکمانستان میں منعقد ہوا تھا۔ پاکستان ایک بانی رکن کے طور پر اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے لیے پرعزم ہے جس کا مقصد مواصلات، تجارت، ثقافت اور رابطوں پر خصوصی توجہ کے ساتھ موثر علاقائی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

غروب آفتاب کے بعد چاند کے اردگرد 5 سیارے ایک ساتھ نظر آئے: ماہرینِ فلکیات

آج غروب آفتاب کے بعد چاند کے اردگرد 5 سیارے ایک ساتھ نظر آئے۔ ماہرینِ …

Show Buttons
Hide Buttons