تازہ ترین

اقوام متحدہ کے سربراہ کی سویڈن میں قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کی مذمت

اقوام متحدہ نے سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

اقوام متحدہ کے سربراہ جنرل انتونیو گوتریش نے کہاکہ یہ عمل بڑھتی ہوئی نفرت کی علامت ہے جسے ہم بہت سے مذاہب کے خلاف دیکھ رہے ہیں، چاہے وہ اسلام ہو یا یہودیت ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے نفرت انگیز عمل کی واضح طور پر مذمت کی جانی چاہیے۔

انتونیو گوتریش کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہا کہ انتونیو گوتریش اقوام متحدہ میں تہذ یبوں کے درمیان اتحاد کے سربراہ مسٹر میگوئل موراتینوس کے بیان کی مکمل حمایت کرتے ہیں جنہوں نے قرآن پاک کو نذرآتش کرنے کے عمل کی سختی سے مذمت کی ہے۔ واضح رہے اپنے بیان میں موراتینوس نے سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کو ناگوارقرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اسلام کے ماننے والوں کی توہین ہے اوراس نفرت انگیز عمل کو اظہار رائے کی آزادی سے نہیں ملایا جانا چاہیے-

یہ خبر پڑھیئے

ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے …

Show Buttons
Hide Buttons