سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاری بورڈ

سی پیک کے تحت خصوصی اقتصادی زونز پاکستان میں تیزی سے صنعت کاری کو فروغ دینے سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

سرمایہ کاری بورڈ حکام کے مطابق سی پیک کےپہلے مرحلے میں سی پیک کے منصوبے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور توانائی کے منصوبوں پر مشتمل تھے جبکہ جوں جوں سی پیک دوسرے مرحلے میں داخل ہوا ہے

اس میں تیزی سے خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے جا رہے ہیں جن سے صنعتی یونٹس قائم ہونے کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ خصوصی اقتصادی زونز میں مراعات کی فراہمی صنعتی ترقی کو فروغ دے گا اور روزگار کے مواقع پیدا کرے گا جو مقامی صنعتوں کی بحالی کی نشاندہی کرتا ہے۔مقامی صنعت کو خصوصی اقتصادی زونز میں بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے برابر مراعات اور چھوٹ پر بھی بات چیت ہورہی ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

ترک زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی 23ویں کھیپ خصوصی پرواز سے روانہ

پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی 23ویں کھیپ …

Show Buttons
Hide Buttons