تازہ ترین

تمام ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، وزیر خارجہ

 وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تمام ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،

گلوبل وارمنگ کی وجہ سے پاکستان میں گلیشئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان مسائل کے حل کے لئے تمام ممالک کے ساتھ ملکر کام کرنے پر یقین رکھتا ہے، خطے کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 26 ویں وزارتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خطے کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کو معاشی، موسمیاتی تبدیلی اور اسلاموفوبیا جیسے مسائل درپیش ہیں، اب اٹھائے جانے والے اقدامات ہمارے مستقبل کو طے کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مذاکرات کے ذریعے مسائل کے حل پر یقین رکھتا ہے، ہمیں خطے کی بہتری کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ تمام ممالک کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا سامنا ہے،2022 میں پاکستان کو تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان کا 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، سیلاب سے 3 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے، لاکھوں گھر اور ہزاروں ایکڑ پرکھڑی فصلیں متاثر ہوئیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین اور معیشت کی بحالی اولین ترجیع ہے، دنیا بھر میں کاربن کے اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے-

یہ خبر پڑھیئے

عالمی معیشت میں بہتری میں چین کا نمایاں کردار: جانیئے تجزیہ کار مخدوم بابر کی زبانی

Show Buttons
Hide Buttons