وینزویلا کی جنوبی امریکہ کے لئے مشترکہ کرنسی کے اجرا کی حمایت

وینزویلا کے صدر  نگولاس مادورو نے 23 تاریخ کو کہا کہ وینزویلا جنوبی امریکہ میں  برازیل اور ارجنٹائن  کی جانب سے پیش کردہ مشترکہ کرنسی کے اجرا  کی تجویز کی حمایت کرتا ہے۔

مادورو نے ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں  کہا کہ  “ہم ایک مشترکہ کرنسی بنانے کے اقدام کی حمایت کرتے ہیں، اور وینزویلا، لاطینی امریکہ اور کیریبین میں خود مختاری ، یکجہتی اور آزادی کے لئے تیار ہے.” انہوں نے ارجنٹائن میں عنقریب ہونے والے   لاطینی امریکی اور کیریبین ریاستوں کی برادری (سی ای ایل اے سی) کے  سربراہی اجلاس کا بھی خیرمقدم کیا۔ ان کے خیال میں  اس اجلاس سے علاقائی یکجہتی اور انضمام کو مزید فروغ ملے گا۔

ارجنٹائن کے صدر البیرٹو  فرنینڈس اور برازیل کے صدر  لوئز لولا نے 22 تاریخ کو  اس بات کی تصدیق کی کہ دونوں ممالک جنوبی امریکہ کی مشترکہ کرنسی کے اجراء پر غور کر رہے ہیں۔ اس کا مقصد  مالیاتی، تجارتی اور دیگر شعبوں میں  تبادلوں کو فروغ دینا ،  آپریٹنگ اخراجات کو کم کرنا اور بیرونی دبائو کے خلاف مقابلہ کرنے کی صلاحیت کو بہتر  سے بہتر  بنانا ہے ۔

ساتواں سی ایل اے سی سربراہ اجلاس 24 تاریخ کو ارجنٹائن کے شہر بیونس آئرس میں منعقد ہورہا ہے ۔ برطانوی اخبار فانائنشل ٹائمز نے ارجنٹائن کے وزیر اقتصادیات  کے حوالے سے بتایا ہے کہ اجلاس میں مشترکہ کرنسی بشمول مرکزی بینک کے کردار، علاقائی تجارت کو فروغ دینے اور امریکی ڈالر پر انحصار کے امکانات کو کم کرنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

یہ خبر پڑھیئے

بھارت میں خالصتان تحریک کےرہنما امرت پال سنگھ سمیت 78 گرفتار

بھارتی پولیس نے ریاست پنجاب میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خالصتان کے حامی سکھ رہنما …

Show Buttons
Hide Buttons