وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز ملک میں بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کوہونے والی پریشانی پر اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وہ حکومت کی طرف سے شہریوں کو ہونے والی تکلیف پر افسوس کا اظہارکرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بجلی کے تعطل کی وجوہات جاننے کےلئے تحقیقات کا حکم دیدیا ہے اور اس کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے گا-