تازہ ترین

تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو کسی مہارت اور ہنر سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی اور جدت سے ہم آہنگی پیداکر کے ہی ممالک ترقی کر سکتے ہیں ، تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مہارت اور ہنر مندی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو عالمی یوم تعلیم پر نوجوانوں کو ہنرو مہارت سے آراستہ کرنے کے حوالہ سے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال کا موضوع “لوگوں میں سرمایہ کاری کرنا، تعلیم کو ترجیح دینا” ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی اور جدت سے ہم آہنگی پیداکر کے ہی ممالک ترقی کر سکتے ہیں ، تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو مہارت اور ہنر مندی سے آراستہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ، صرف ڈگریاں حاصل کرنے سے وقت کے تقاضوں کا سامنا کرنا ممکن نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے چار سالوں میں ہمارے نصاب کو جدید تقاضوں سے کئے گئے اقدامات کو روک دیا گیا ، 2013 سے 2018 کے دوران ہم نے نصابی اصلاحات کے ساتھ ساتھ امتحانی عمل کو بھی جدید بنانے کے لئے کوشش کی ، 2018 کے بعد وژن 2025 کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی میں ماہر نوجوان ملک کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ، حکومت آبادی کو اچھی تعلیم اور صحت کی بہتر سہولہات مہیا کرنے کی کوششیں کر رہی ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم مشترکہ کوششوں اور سیاست سے بالاتر ہو کر پاکستان کو بحران سے نکالے گی ۔

یہ خبر پڑھیئے

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں پولیس لائن کے قریب دھماکہ کی مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پولیس لائن …

Show Buttons
Hide Buttons