تازہ ترین

پی سی بی نے محمد عامر کو قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے گرین سگنل دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی عبوری کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو قومی ٹیم میں کم بیک کیلئے گرین سگنل دے دیا۔

گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ فاسٹ بولر محمد عامر قومی ٹیم میں کم بیک کرسکتے ہیں تاہم انہیں پہلے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینا ہوگا۔ محمد عامر نے سال 2020 میں انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے سلوک پر صدائے احتجاج بلند کرتے ہوئے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ چیئرمین پی سی بی نے بریفنگ کے دوران کہا کہ میچ فکسنگ کے حوالے سے میرا موقف بہت سخت ہے تاہم عامر سزا بھگت چکے ہیں، انکے کیلئے قومی ٹیم میں واپسی کے دروازے کھلے ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons