تازہ ترین

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے نمائندہ کی ملاقات

پاکستان اور اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) نے قدرتی آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک کے لئے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان کے لئے اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ کے نمائندہ ڈاکٹر لوئے شبانے نے چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ڈاکٹر لوئے نے پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں یو این ایف پی اے کی جانب سے جاری فلاحی اور امدادی منصوبوں اور قدرتی آفات سے بحالی کے لئے صنفی بنیاد پر آگاہی کے لئے اٹھائے ہوئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلاب 2022 کے دوران یو این ایف پی اے کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کی جانے والی امدادی سرگرمیوں کوسراہا۔ انہوں نے آفات سے نمٹنے کے لئے موثر حکمت عملی، منصوبہ بندی اور ٹھوس اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے مستند ڈیٹا بیس کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے متعدد خطرات سے نمٹنے کے لئے تکنیکی اصولوں پر استوار نظر ثانی شدہ قومی تیاری، رسپانس سسٹم اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی اسکوپنگ کے بارے میں آگاہ کیا۔

ملاقات میں سیلاب 2022 کے دوران امدا د اور بحالی کی سرگرمیوں کے جائزہ سیلاب کے نتیجے میں موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے خطے کو محفوظ رکھنے کے لیے مشترکہ وژن کو تقویت دینے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے قدرتی آفات سے نمٹنے اور خطرات کے تدارک کے لیے تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا-

یہ خبر پڑھیئے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع …

Show Buttons
Hide Buttons