تازہ ترین

سویڈن حکومت شر پسند عناصر کو لگام دے، مفتی عبدالشکور

وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے بڑھتے واقعات مغرب کے چہرے پر بدنما داغ ہیں، سویڈن میں آخری الہامی کتاب کی توہین کا واقعہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنےایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ سویڈن حکومت کے ایک غیر معروف شخص کو مسلمانوں کی مقدس کتاب پر گھناؤنے حملے کی اجازت دینے کے عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

یہ واقعہ انسانی حقوق کی پامالی ہے اور آزادی اظہارِ رائے کا سرا سر غلط استعمال ہے۔ قرآن کریم آخری آسمانی کتاب ہے ، اس کی حرمت کے لئے ہر مسلمان جان دینے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلاموفوبیا اور نسل پرستی کے بڑھتے واقعات مغرب کے چہرے پر بدنما داغ ہیں، دنیا کے کسی بھی دوسرے مذہب کی طرح مسلمانوں کو اپنے مقدسات کی توہین برداشت نہیں ۔

سویڈن کی حکومت ایسے شر پسند عناصر کی جانب سے جاری امتیازی تحریکوں کو لگام دے۔ انہوں نے ترکی اور کویت کی جانب سے فوری رد عمل کو لائق تحسین قرار دیا اور باقی مسلم امہ خصوصاً او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ مغرب اور بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا کے خلاف ٹھوس اقدامات کئے جائیں ۔

یہ خبر پڑھیئے

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

بلوچستان پولیس کی جانب سے نسیم شاہ کو پولیس کا اعزازی ڈی ایس پی بنا دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر …

Show Buttons
Hide Buttons