تازہ ترین

‎ملکی ترقی کے لئے نجی شعبہ اور حکومت کا اشتراک نا گزیر ہے: وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ‎ملکی ترقی کے لئے نجی شعبہ اور حکومت کا اشتراک نا گزیر ہے ،

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو 31 رکنی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ‎اجلاس میں سرکاری افسران، معاشی ماہرین ، تاجر اور اندرون و بیرون ملک کے ماہرین بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ‎ملکی ترقی کے لئے نجی شعبہ اور حکومت کا اشتراک نا گزیر ہے ، وژن 2010 اور وژن 2025 کے تجربات نے بتایا کہ سیاسی عدم استحکام ملکی ترقی کا سب سے بڑا دشمن ہے ، نجی شعبہ‎ملکی ترقی میں حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرے حکومت ان کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبہ کو حکومت کے ساتھ اشتراک عمل کی باضابطہ دعوت دی گئی ہے، ملکی ترقی کے سفر میں نجی شعبہ کے تجربات سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

احسن اقبال نے کہا کہ ‎حکومتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے تمام وزارتیں اپنے اپنے دائرہ عمل میں 5 ایز کے مطابق ایکشن پلان تشکیل دیں۔ انہوں نے صنعتی زون کے مسائل کو فوری حل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ‎سویا بین کی کاشت اور پیداوار میں اضافہ کے لئے نیشنل ایکشن پلان بنایا جائے ۔‎وفاقی وزیر نے جی ایم فصلوں کے لیگل فریم ورک کو جلد مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کی کارکردگی میں جدت لانے اور پیداواریت کے فروغ کے لئے مشترکہ پلیٹ فارم تشکیل دینے کی ضرورت ہے، اس پلیٹ فارم کے ذریعے تجاویز اور تصورات پر تبادلہ خیال اور کارکردگی کا بھی جائزہ لیا جائے۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2018-2017 میں پاکستان کا شمار تیز ترین ابھرتی معیشتوں میں ہو رہا تھا ، چار سال بعد 2022 میں پاکستان کو بد ترین معاشی بحرانوں کا سامنا ہے ، ٹرن ارائونڈ پاکستان سے ہم ملک کو دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑا کریں گے، 5 ایز فریم ورک پاکستان کے مسائل کا حل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات کا فروغ ، ای پاکستان ، آبی و غذائی سکیورٹی ، سستی اور گرین توانائی ، تعلیم و صحت اور آبادی کا کنٹرول ترجیحات ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی نجی شعبہ کو سرخ فیتہ ختم کرنے میں بھرپور مدد فراہم کرے گی ، پاکستان کی ترقی کی کنجی نجی شعبہ کے اعتماد اور برآمدات کے فروغ میں ہے ، آئی ٹی شعبہ کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے- 

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج انسانی بھائی چارہ کا عالمی دن منایا جارہا ہے

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی بھائی چارہ کاعالمی دن منایا جارہا ہے۔ آج کے …

Show Buttons
Hide Buttons