تازہ ترین

جسٹن بیبر نے اپنے گانوں کے حقوق 200 ملین ڈالرز میں فروخت کر دیے

معروف پاپ گلوکار جسٹن بییر نے اپنے گانوں کے حقوق فروخت کر دیے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق میوزک پبلشنگ اور ریکارڈنگ کمپنی ہپگنوسس نے خریدے ہیں۔ اس معاہدے کو امریکی میوزک انڈسٹری کی سب سے بڑی ڈیل قرار دیا جارہا ہے جو کہ 200 ملین ڈالرز یعنی 20 کروڑ ڈالرز میں طے ہوئی ہے۔ جسٹن بیبر کے مشہور ترین گانے ’بے بی‘ اور ’سوری‘ سمیت دیگر گانوں کے حقوق فروخت کیے گئے ہیں ان گانوں نے دنیا بھر میں موجود جسٹن بیبر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔

جسٹن بیبر کے گانوں کے حقوق خریدنے والی کمپنی ہپگنوسس کا کہنا ہے اس کی زیادہ دلچسپی بیبر کے 290 گانوں میں ہے جبکہ ڈیل میں ایسے گانے شامل  ہیں جو 31 دسمبر 2021 سے قبل ریلیز ہوئے تھے۔

یہ خبر پڑھیئے

نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ …

Show Buttons
Hide Buttons