ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12 کیس رپورٹ، 12مریضوں کی حالت تشویشناک

ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 12 کیس رپورٹ ہوئے نیز 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

بدھ کو قومی ادارہ صحت(این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران 4ہزار56کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے12ٹیسٹ مثبت آئے اور اس دوران کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.30 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 12مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں24گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں اسلام آباد میں390ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے ایک مریض کا ٹیسٹ مثبت آیا اور شرح 0.26فیصد ، بہاولپور میں133ٹیسٹوں میں سے2 ٹیسٹ مثبت اور شرح 1.50فیصد جبکہ لاہور میں 524ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر شرح 0.57فیصد رہی۔

یہ خبر پڑھیئے

سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کے معیار اور طوالت میں اضافے کیلئے تیزی سے کام جاری ہے، وفاقی وزیرِ خزانہ

وفاقی وزیر ِخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت معاشی شرح نمو میں اضافے …

Show Buttons
Hide Buttons