فلسطین اور اسرائیل کا مسئلہ دو ریاستی حل کے ذریعے حل ہونا چاہیے، اردن کے شاہ عبداللہ دوم

24 جنوری کو اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے دورے  پر آئے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو  کے ساتھ مذاکرات کئے۔

اس موقع پر  عبداللہ دوم نے کہا کہ تمام فریقوں  کو مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کرتے ہوئے  تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے، تشدد کے تمام اقدامات کو روک کر  امن  کے عمل کی راہ ہموار کرنی چاہیے اور امن کو روکنے یا نقصان پہنچانے کے تمام اقدامات کی سختی سے مخالفت کرنا چاہیے۔
عبداللہ دوم نے فلسطین کے مسئلے پر اردن کے موقف کا اعادہ کیا کہ  دو ریاستی حل کی بنیاد پر اردن  ایک آزاد اور خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے تاکہ ہمہ گیر سطح  پر علاقائی امن  حاصل کیا جا سکے ۔ 

یہ خبر پڑھیئے

بو آو ایشیائی فورم کے میڈیا سینٹر کا افتتاح

بو آو ایشیائی فورم کے میڈیا سینٹر کا افتتاح

اٹھائیس سے اکتیس مارچ تک بو آو ایشیائی فورم چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان …

Show Buttons
Hide Buttons