وزیراعظم محمدشہبازشریف نےکرس ہپکنز کونیوزی لینڈ کا 41واں وزیراعظم بننے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
بدھ کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ میں کرس ہپکنز کے ساتھ مل کر دونوں دوست ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اوروسعت دینے کامتمنی ہوں۔ وزیراعظم نے نیوزی لینڈکے نئے وزیراعظم کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا-