تازہ ترین

سچ ہمیشہ سامنے آکر رہتا چاہے مودی حکومت اسے جتنا بھی دبانے کی کوشش کرے: راہول گاندھی

بھارت میں کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے گجرات میں مسلمانوں کے خلاف ہنگامو ں کے متعلق بی بی سی کی دستاویزی فلم پر پابندی عائد کئے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سچ ہمیشہ سامنے آکر رہتا ہے، چاہے مودی حکومت اسے جتنابھی دبانے کی کوشش کرے۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دستاویزی فلم میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ مودی کی سربراہی میں گجرات کی ریاستی حکومت نے کس طر ح اپنی ذمہ داری سے انحراف کیا اور مشتعل ہندوجتھے کئی روز تک اپنی کارروائیاں کرتے رہے۔

مودی کوئسچن کے نام سے اس دستاویزی فلم کا دوسرا حصہ برطانیہ میں گزشتہ روز ریلیز کیا گیا جس نے خونی ہنگاموں کی خوفناک یادیں تازہ کر دی ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پنجاب، کے پی میں انتخابات، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

پنجاب، کے پی میں انتخابات، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے …

Show Buttons
Hide Buttons