تازہ ترین

خواتین، خواجہ سرا اور خصوصی افراد تجارتی اور قرضہ سکیم سے استفادہ کریں: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے خواتین ، خواجہ سرائوں اور خصوصی افراد سے کہا ہے کہ وہ قومی ترقی کے لئے وزیراعظم کی نوجوانوں کے لئے تجارتی اور زرعی قرضہ سکیم سے استفادہ حاصل کریں۔

قرضہ سکیم کے تحت آسان اقساط اور شرائط پر آج اپنے ٹویٹس میں انہوں نے کہا کہ نوجوان 75 لاکھ روپے تک قرضہ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ پانچ لاکھ روپے تک کے قرضے پر کوئی سود نہیں لیا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا یہ نئی سکیم نوجوانوں کے کئی ترقیاتی پروگراموں پر مشتمل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنے قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں نوجوانوں کو با اختیار بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

پاکستان، روس اور یوکرین کیساتھ دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے: وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان، روس اور یوکرین کے ساتھ …

Show Buttons
Hide Buttons