تازہ ترین

ای سی سی: گندم کے بیج پر سبسڈی کی مد میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 8.39 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ربیع 2022-23 کی فصل کیلئے گندم کے بیج پرسبسڈی کی مدمیں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے 8.39 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دیدی، اجلاس میں آئی ٹین مرکز اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو10 ملین روپے اورایک سیاسی جماعت کے لانگ مارچ میں مرنے والوں کے ورثاء کیلئے 20 ملین روپے کی مالی معاونت کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس بدھ کویہاں وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداسحاق ڈارکی زیرصدارت منعقدہوا، اجلاس میں وفاقی وزراء سیدنویدقمر، خرم دستگیرخان، پروفیسراحسن اقبال، سیدمرتضیٰ محمود، وزیرمملکت ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا، سابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، معاون خصوصی خزانہ طارق باجوہ، معاون خصوصی محصولات طارق محمودپاشا، معاون خصوصی ڈاکٹرمحمد جہانزیب خان، وزیراعظم کے رابطہ کاررانا احسان افضل، وفاقی سیکرٹریز وسینئرافسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کی جانب سے ملک میں تیل وگیس کی درآمد پربوجھ کم کرنے کیلئے آدم ایکس ون ڈولپمنٹ اینڈپروڈکشن کی لیز میں 10 فروری 2022 سے توسیع سے متعلق سمری پیش کی گئی اوراس کاجائزہ لیاگیا، 10 فروری 2015 کو آدم ایکس ون کی 7 سالہ لیز کی اجازت دی گئی تھی۔ آدم ایکس ون 19.42 مربع کلومیٹرپرمحیط ہے اوریہ صوبہ سندھ کے ضلع سانگھڑمیں واقع ہے۔اس فیلڈ میں مزید تجارتی پیداوارکی استعدادموجودہے۔

اجلاس میں وزارت توانائی کی جانب سے عمیرایس ای ون ڈسکوری گدو کی توسیعی ویل ٹیسٹنگ کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی اجازت دی گئی، توسیعی مدت کاآغاز پیداوارکے آغاز سے ہوگا، اجلاس کوبتایاگیاکہ اوجی ڈی سی ایل کوگدو بلاک کا ایکسپلوریشن لائسنس 1999 میں دیاگیاتھا۔ اجلاس میں وزارت قومی صحت خدمات کی جانب سے ڈرگ پرائس کمیٹی کی سفارش پر ایک دوائی کی ایم آرپی ایس میں اضافہ کی اجازت دی گئی۔

اجلاس میں وزارت تجارت کی سمری پرٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کودرآمدی گندم کی بندرگاہوں پرلوڈ ہونے کی حالت میں پہلے سے منظورشدہ 6 بین الاقوامی پری شپمنٹ انسپیکشن ایجنسیز کو معائنہ کرنے کی اجازت دی گئی، اجلاس کوبتایاگیاکہ آنیوالے مہینوں میں درآمدی گندم کی کھیپ پہنچ رہی ہے۔ اجلاس میں وزارت تخفیف غربت وسماجی تحفظ کی جانب سے ربیع 2022-23 کی فصل کیلئے گندم کی بیج پرسبسڈی کے حوالہ سے سمری پیش کی گئی، ای سی سی نے اس مقصدکیلئے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کیلئے 8.39 ارب روپے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی صورت میں فراہم کرنے کی اجازت دیدی۔ گندم کے یہ بیج سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے کاشت کاروں کوفراہم کی جائیگی۔

ای سی سی نے بی آئی ایس پی کوشراکت دار بینکوں کے زریعہ نقدرقوم کی ادائیگی کاعمل شروع کرنے کی ہدایت کی، سندھ حکومت کی جانب سے اہلیت کے طریقہ کارکے تحت منتخب مستحقین کویہ رقم اداہوگی۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی سمریوں پرآئی ٹین مرکز اسلام آباد میں حالیہ خودکش حملہ میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کو10 ملین روپے اورایک سیاسی جماعت کے لانگ مارچ میں مرنے والے کے ورثاء کیلئے 20 ملین روپے کی مالی معاونت کی منظوری بھی دی گئی۔

اجلاس میں وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق کی جانب سے پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کے ملازمین کیلئے ضمنی گرانٹ سے متعلق سمری پیش کی گئی، اجلاس میں سیکرٹری وزارت قومی غذائی تحفظ وتحقیق، سیکرٹری وزارت تجارت اورمعاون خصوصی ڈاکٹرمحمدجہانزیب خان پرمشتمل کمیٹی قائم کی گئی، کمیٹی پاکستان سینٹرل کاٹن کمیٹی کیلئے قابل عمل مالیاتی پائیداریت کیلئے تجاویز کا جائزہ لیں گی اورپندرہ دنوں کے اندررپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس میں وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کیلئے 844.389 ملین روپے ارکابینہ ڈویژن کیلئے 3 ارب روپے کے ضمنی وتکنیکی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔

یہ خبر پڑھیئے

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار روپے کی نمایاں کمی واقع …

Show Buttons
Hide Buttons