تازہ ترین

سعودی عرب کی تیل کی برآمدات کے حجم میں 11.8 فیصد اضافہ

سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق نومبر 2021 کے مقابلے میں نومبر 2022 میں سعودی عرب کی تیل کی برآمدات کا حجم 11.8 فیصد اضافے کے ساتھ 9.5 بلین ریال تک پہنچ گیا ہے۔

عرب نشریاتی ادارے نے سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے شماریات کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا کہ نومبر 2022 میں سعودی عرب کی مجموعی تجارتی سامان کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 3.6 فیصد اضافہ ہوا۔ جنرل اتھارٹی برائے شماریات کا کہنا ہے کہ مجموعی برآمدات میں تیل کی برآمدات کا حصہ نومبر 2021 میں 74.0 فیصد سے بڑھ کر نومبر 2022 میں 79.8 فیصد ہو گیا تاہم تیل کے علاوہ برآمدات میں سالانہ بنیاد پر 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ نومبر میں سب سے زیادہ درآمد شدہ تجارتی سامان مشینری، مکینیکل آلات اور برقی آلات کے پرزے تھے جو مجموعی تجارتی سامان کی درآمدات کا 20.4 فیصد ہیں۔

یہ خبر پڑھیئے

پنجاب، کے پی میں انتخابات، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

پنجاب، کے پی میں انتخابات، کیس کی سماعت آئندہ ہفتے ہوگی

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے …

Show Buttons
Hide Buttons