دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 44.45 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے اس حوالے سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے دسمبر تک کی مدت میں دالوں کی درآمدات پر 420.14 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 44.45 فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں دالوں کی درآمدات پر 290.84 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2022 میں دالوں کی درآمدات پر 73.50ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو نومبر میں 78.06ملین ڈالر اور دسمبر2021 میں 27.45 ملین ڈالر تھا۔ مالی سال 2022 میں دالوں کی درآمدات پر 512.92 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔