وزیراعظم محمد شہباز شریف کل اسلام آباد اور کراچی کے درمیان چلائی جانے والی گرین لائن ٹرین کا افتتاح کریں گے۔
پاکستان ریلوے کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ریلوے کے وزیر خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر سفر کے دوران ٹکٹ کی قیمت میں مسافروں کوناشتہ ، دوپہر کا کھانا، چائے اور رات کا کھانا فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ یوٹیلٹی کٹس اور دوسری سہولتیں بھی فراہم کی جائیں گی۔ گرین لائن ٹرین مارگلہ سٹیشن سے اپنا سفر شروع کرے گی اور راولپنڈی ، چکلالہ، لاہور، خانیوال، بہاولپور، روہڑی، حیدرآباد اورڈرگ روڈ سٹیشنوں پر رکتے ہوئے کراچی پہنچے گی۔ٹرین میں چین سے منگوائی گئی نئی بوگیاں لگائی گئی ہیں، گرین لائن کی مسافت بائیس گھنٹے ہوگی جسے بتدریج کم کیا جائے گا۔