گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن کے ہمراہ سو بھراج میٹرنٹی ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف وارڈ میں گئے۔
گورنر سندھ نے ہسپتال میں داخل مریضوں کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ گورنر ہاؤس سے جاری اعلامیہ کےمطابق بعد ازاں گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مدر کیئر یونٹ اور نو تزئین شدہ الٹرا ساؤنڈ یونٹ کا بھی افتتاح کیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ سو بھراج میٹرنٹی ایک قدیم ہسپتال ہے جبکہ کراچی کے شہریوں کے لئے سو بھراج ہسپتال کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ہسپتالوں کو اپ گریڈ کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اس ضمن میں سو بھراج میٹرنٹی ہسپتال کو زچہ و بچہ کے لئے مزید سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کی آبادی کے پیش نظر بڑے پیمانے پر طبی سہولتیں درکار ہیں۔