تازہ ترین
چین کی معیشت 2023 میں علاقائی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گی:اقوام متحدہ

چین کی معیشت 2023 میں علاقائی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گی:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے 25 تاریخ کو سال 2023 میں عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات کے عنوان سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ 2023 میں عالمی اقتصادی ترقی 2022  کے مقابلے میں تقریباً 3 فیصد سے کم ہو کر 1.9 فیصد رہ جائے گی۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چینی معیشت علاقائی اقتصادی ترقی کو آگے بڑھائے گی۔ رپورٹ  کے مطابق 2023 میں چین کی اقتصادی ترقی میں تیزی آئے گی۔ چونکہ چینی حکومت وبائی امراض سے بچاؤ کی پالیسیوں کو بہتر بنارہی ہے اور سازگار اقتصادی اقدامات اپنا رہی ہے، چین کی اندرونی کھپت کی طلب بھی مستقبل میں بڑھے گی اور اس سال چین کی اقتصادی ترقی 4.8 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

اقوام متحدہ کے  گلوبل اکنامک مانیٹرنگ سینٹر کے ڈائریکٹر حامد رشید نے کہا کہ  دیگر ترقی پذیر ممالک کے برعکس چین نے ایک مضبوط مالیاتی اور مانیٹری پالیسی برقرار رکھی ہے، اس لیے مالیات اور کرنسی کے نقطہ نظر سے، چین کی پوزیشن مضبوط ہے.

رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ چین کی اقتصادی ترقی کا مشرقی ایشیا کے بہت سے ممالک پر اہم اثر ہے اور امید کی جاتی ہے کہ چین کی اقتصادی بحالی پورے خطے کی ترقی کو سہارا دے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

چین جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی سنگ بنیاد کی حیثیت کو بہت اہمیت دیتا، چینی نائب مندوب

اقوام متحدہ میں تعینات چینی نائب مستقل مندوب کنگ شوانگ نے کہاہے کہ چین بین …

Show Buttons
Hide Buttons