تازہ ترین
چین کا قیام امن کے لیے ترقی کو ترجیح دینے پر زور

چین کا قیام امن کے لیے ترقی کو ترجیح دینے پر زور

26 جنوری کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے قیام امن اور پائیدار امن پر ایک بحث کا انعقاد کیا۔ اقوام متحدہ میں  چین کے مستقل نمائندے چانگ جون نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ قیام امن کے لیے ترقی کو ترجیح دینا صروری ہے۔

چانگ جون نے کہا کہ امن کا قیام پائیدار امن کے حصول کا ایک اہم حصہ ہے جو موجودہ صورتحال میں اور بھی زیادہ  اہم اور نمایاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے ہمیں ترقی اور اس کے حصول کے لیے ترجیحات پر عمل کرنا چاہیے۔

غربت کے خاتمے، عوام کے معاش کو یقینی بنانے، تعلیم کو عام کرنے، صحت عامہ اور دیگر شعبوں پر زیادہ توجہ مرکوز کرنا ہوگی۔ اس کے علاوہ صنعتکاری، زراعت اور بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے میں مدد کرنا چاہیے اور ترقی یافتہ ممالک کو  ترقیاتی امداد اور آب و ہوا کی مالی اعانت میں اپنے وعدوں کو سنجیدگی سے پورا کرنا چاہیے۔

یہ خبر پڑھیئے

وفاقی وزیر احسن اقبال کا سی پیک کو ترقی دینے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر احسن اقبال کا سی پیک کو ترقی دینے کیلئے حکومت کے عزم کا اعادہ

منصوبہ بندی اور ترقی کے وفاقی وزیر احسن اقبال نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کو …

Show Buttons
Hide Buttons