پولینڈ: آشوٹز حراستی کیمپ کی آزادی کی 78ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

پولینڈ: آشوٹز حراستی کیمپ کی آزادی کی 78ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد

مقامی وقت کے مطابق 27 جنوری کو پولینڈ نے آشوٹز حراستی کیمپ کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ منانے کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔

تقریب کے دوران آشوٹز میں انسانیت سوز مظالم اور قتل عام جیسی منصوبہ بندی، قیام اور توسیع کی شدید مخالفت کی گئی۔ پولینڈ کے صدر ایندریج ڈوڈا نے اسی روز سوشل میڈیا پر کہا کہ قتل عام سے متعلق حقائق اور اس کی یاد میں سرگرمیوں کا تسلسل جاری رکھا جائے اور اسے آنے والی ہر نسل کے لئے ایک انتباہ کے طور پر کام کرنا چاہئے۔یاد رہے کہ 1940 میں نازی جرمنی نے جنوبی پولینڈ میں  آشوٹز حراستی کیمپ قائم کیا تھا۔

اعدادو شمار کے مطابق اس کیمپ میں کم از کم گیارہ لاکھ افراد کو قتل کیا گیا جن میں نہ صرف زیادہ تر یہودی تھے،بلکہ پولش، روما اور سوویت جنگی قیدی بھی  شامل تھے۔ 27 جنوری، 1945 کو ، سوویت یونین کی ریڈ آرمی نے اس کیمپ کو آزاد کروایا۔ یکم نومبر 2005 کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد منظور کی جس کے مطابق ہر سال 27 جنوری کو قتل عام کی یاد میں عالمی دن منایا جاتا ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

زیمبیا کے صدر کا چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو

دس  سے سولہ ستمبر تک زیمبیا کے صدر ہاکائندے ہیچلیما نے چین کا سرکاری دورہ …

Show Buttons
Hide Buttons