تازہ ترین
اٹارنی جنرل آف  پاکستان کے دفتر نے سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ ترمیم کے حوالے سے بھارتی خبریں مسترد کردیں

اٹارنی جنرل آف  پاکستان کے دفتر نے سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ ترمیم کے حوالے سے بھارتی خبریں مسترد کردیں

اقوام متحدہ کی ایک غیر سرکاری تنظیم کی ثالثی عدالت نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشن گنگا اور رتلے ہائیڈرو الیکٹرک منصوبوں کے حوالے سے پانی کی تقسیم کے دہائیوں پرانے تنازع کی سماعت شروع کردی ہے۔

اٹارنی جنرل آف  پاکستان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق  یہ تنازع بھارت کی جانب سے دریائے جہلم پر 330 میگاواٹ کے کشن گنگا منصوبے کی تعمیر اور مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر 850 میگاواٹ کے رتلے منصوبے کی تعمیر پر پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات سے متعلق ہے۔اٹارنی جنرل دفتر نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے میں یکطرفہ طور پر ترمیم کرنے کی کوششوں کے حوالے سے شائع ہونے والی خبروں کو گمراہ کن قرار دیا ہے ۔ بیان کے مطابق  معاہدے میں یکطرفہ ترمیم نہیں کی جا سکتی، یہ ثالثی عدالت میں جاری کارروائی سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

دہشت گردوں کو پناہ دینا اور ڈھال بنانا ناقابل برداشت ہے، وزیر اعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ کوئی قانون و آئین سے بالاتر نہیں، دہشت …

Show Buttons
Hide Buttons