مقبوضہ بیت المقدس میں یہودیوں کی عبادت گاہ پر مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ یروشلم کے مشرقی حصے میں واقع نیوے یاکو نامی بستی میں ہولوکاسٹ کی یادگاری دن کے موقع پر پیش آیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ عبادت گاہ میں فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔