پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس راہنورد، رسدگار اور آبدوز حشمت کا ایران اور عمان کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس راہنورد، رسدگار اور آبدوز حشمت کا ایران اور عمان کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس راہنورد، رسدگار اور آبدوز حشمت نے ایران اور عمان کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایران اور عمان کی بندرگاہ آمد پر میزبان بحریہ کے افسران اور پاکستانی سفارتی حکام نے پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا استقبال کیا۔ پاک بحریہ کے مشن کمانڈر نے عمان اور ایران کے بحری حکام سے اہم ملاقاتیں کیں۔

ترجمان نے کہا کہ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور بشمول دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ کے جہازوں نے ایرانی بحریہ کے ہمراہ مشترکہ بحری مشق میں شرکت کی۔ پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا ایران اور عمان کے دورہ سے ان ممالک کے مابین بحری تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ خبر پڑھیئے

صدر کا ملک کی ترقی کیلئے فکری وسائل کو فروغ دینے پر زور

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کی ٹھوس بنیادوں پر ترقی اور خوشحالی کیلئے …

Show Buttons
Hide Buttons