خنجراب پاس کو پیر سے عارضی طور پر کھول دیا جائے گا۔
خنجراب پاس پر پاکستان’ چین سرحدی کراسنگ اہم پاکستانی سامان کی آمدورفت میں سہولت کیلئے پیر سے عارضی طور پر کھولی جائے گی۔ سرحدی کراسنگ آئندہ ماہ کی دس تاریخ تک کھلی رہے گی۔
اس سے قبل پہلے مرحلے میں مقامی تجارت اور اہم پن بجلی منصوبو ں کیلئے مشینری کی درآمد میں سہولت کے لئے خنجراب پاس کو منگل اور بدھ کو عارضی طور پر کھولا گیا تھا۔