تازہ ترین
پاک بحریہ کی ملک میں تیار کردہ پہلی گن بوٹ کی افتتاحی تقریب

پاک بحریہ کی ملک میں تیار کردہ پہلی گن بوٹ کی افتتاحی تقریب

پاک بحریہ کی ملک میں تیار کردہ پہلی گن بوٹ کی افتتاحی تقریب آج (ہفتہ) کراچی شپ یارڈ میں منعقد ہوئی۔

کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک بحریہ کی طرف سے پہلی مرتبہ خود ہی گن بوٹ تیار کر لینا قابل فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ خطے میں جغرافیائی صورتحال سے آگاہ ہے اور کسی بھی قسم کی مہم جوئی اور مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے بحریہ کی استعداد بڑھانے کی غرض سے کوشش جاری رکھے گی۔

ملکی سطح پر تیار کیا گیا جنگی بحری جہاز جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہے۔ پاکستانی بیڑے کے کمانڈر نے دفاعی پیداوار کی وزارت’ پاک بحریہ اور کراچی شپ یارڈ کی جانب سے بحری جہاز تیار کرنے کی کوششوں کی تعریف کی اور ملک میں بحری جہاز سازی میں مہارت حاصل کرنے پر پاک بحریہ کے عزم کا اعادہ کیا۔

یہ خبر پڑھیئے

چینی وزیراعظم لی چھیانگ بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم لی …

Show Buttons
Hide Buttons