متحدہ عرب امارات کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کے دورے کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں 30 جنوری کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
نجی نیوز چینل کے مطابق سرکاری و نجی اداروں میں پیر کو عام تعطیل ہو گی تاہم سی ڈی اے، ایم سی آئی اور اسلام آباد انتظامیہ کو چھٹی نہیں ہو گی۔ اسلام آباد انتظامیہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پولیس، آئیسکو، ایس این جی پی ایل اور ہسپتالوں کا سٹاف بھی ڈیوٹی پر حاضر رہے گا۔