تازہ ترین

مزدوروں کی کم از کم ماہانہ تنخواہ 35 ہزار روپے کی جائے، آصف زرداری

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ مزدوروں کی کم از کم ماہانہ اجرت 35 ہزار روپے کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ مزدوروں کی ماہانہ تنخواہ لازمی طور پر 35 ہزار روپے کرنے کا سرکاری سطح پر فیصلہ کیا جائے۔ آصف زرداری نے کہا کہ تنخواہ بڑھانے سے مزدوروں و محنت کشوں کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوں گی، حکومت عوام کی مشکلات اور تکالیف کے ازالے کیلئے دور رس اقدامات اٹھائے۔

سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے زور دے کر کہا کہ عوام کے مسائل کو حل کرنا اور ریلیف دینا حکومت کی ذمہ داری اور فرض ہے۔

یہ خبر پڑھیئے

نیٹو کے اقدامات عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، جنوبی افریقہ کے اسکالر

جنوبی افریقہ کے نامور ماہر بین الاقوامی امور، یونیورسٹی آف جوہانسبرگ میں سینٹر فار افریقہ …