وزیراعظم شہباز شریف نے جواد سہراب ملک کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جواد سہراب ملک کی تقرری کی منظوری وزیراعظم نے دی۔ جواد سہراب ملک کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔ اعلامیے کے مطابق جواد سہراب ملک وزیراعظم کے خصوصی ٹاسک پر کام کریں گے۔ جواد سہراب ملک نے بطور معاون خصوصی مراعات لینے سے انکار کیا ہے۔
خیال رہے کہ وزیراعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 78 پر پہنچ گئی جبکہ معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی ہے۔ موجود حکومت میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔