نوجوان ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنائیں، ائیرکوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری

سٹریٹیجک پلان ڈویژن کے محکمہ برائے تخفیف اسلحہ کے سابق ڈائریکٹر جنرل ائیر کوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری  نے  کہاہے کہ موجود دور میں غلط معلومات کے پھیلاؤ کا روک تھام ضروری ہے۔

ادارہ برائے سٹریٹیجک و عصری تحقیق کی جانب سے پاکستان کے قومی ماحولیاتی نظام کی سلامتی سے متعلق نوجوان تحقیق کاروں کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔ ائیر کوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے پیش کردہ پالیسی سازی کے نکات پر عمل درآمد بھی یقینی بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک تحقیق کے مطابق پاکستان میں بازار اور شاپنگ مالز شام کے اوقات میں بند کر نے کی صورت میں تقریباََ 3 ارب روپے کی بچت ممکن بنائی جاسکتی ہے۔ ائیر کوموڈور ریٹائرڈ خالد بنوری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رات گئے تک مارکیٹس اور بازار کھلے رہنے کے باعث توانائی کی طلب اور رسد میں فرق آتا ہے، جسے دن کے اوقات میں بازار اور شاپنگ مالز بند رکھنے سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ممکنہ اقدام ہے۔

اس موقع پر خارجہ پالیسی کی تجزیہ کار ڈاکٹر طلعت فاروق نے کہا ہے کہ عالمگیریت اور حکمرانی سب سے اہم عناصر ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کی جانب سے پالیسی سازی کے حوالے سے پیش کیے گئے نکات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان ان نکات پر عمل درآمد کیلئے قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے پریشر گروپ قائم کریں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائداعظم یونیورسٹی کے شعبہ تاریخ کے  پروفیسر ڈاکٹر الہان نیاز نے کہا کہ پاکستان کو چین کے جمہوری نظام سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔

ادارہ برائے سٹریٹیجک و عصری تحقیق میں تعینات نائب محقق توصیف جاوید نے ایف ایم 98 دوستی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی پالیسی سازی میں چین کا کردار ہمیشہ اہم رہے گا۔ اس موقع پر نوجوانوں کے مختلف گروپس نے پاکستان کی خارجہ پالیسی، پاک-افغان تعلقات، مقامی حکومتوں اور میڈیا کے کردار کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔

یہ خبر پڑھیئے

شی چن پھنگ کا دورہ روس دوستی، امن اور تعاون پر مبنی دورہ ہوگا

شی چن پھنگ کا دورہ روس دوستی، امن اور تعاون پر مبنی دورہ ہوگا

روسی صدر پیوٹن کی دعوت پر چین کے صدر مملکت شی چن پھنگ بیس تا بائیس …

Show Buttons
Hide Buttons