وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 7 نئے معاونین خصوصی مقرر کردیےہیں۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق مقرر کیے گئے تمام 7 معاونین خصوصی کے عہدے وزرائے مملکت کے برابر ہوں گے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق مقرر ہونے والے نئے معاون خصوصی میں ارکان قومی اسمبلی راؤ اجمل شائستہ پرویز، قیصر احمد شیخ، محمد حامد حمید ، ملک سہیل خان، چوہدری عابد رضا اور معین وٹو شامل ہیں۔